کورونا وائرس کی تدارک کے لئے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں- نیشنل پارٹی

165

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے پارٹی کے پارلیمانی قیادت اور صوبائی قیادت کے مشاورت سے ملک بھر میں کروئنا وائرس کے پھیلاو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے تمام سیاسی سرگرمیوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹریٹ سمیت تمام صوبائی و ضلعی پارٹیوں کے دفاتر کو فوری طور پر بند کرنے اور سیاسی سرگرمیاں کو معطل کردیا گیا ۔کرونا وائرس سے اس وقت پوری دنیا متاثر ہوچکا ہے جس کے اثرات سے محفوظ رہنا ممکن نہیں ہے لیکن اس کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں پارٹی کارکن اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ حفاظتی اقدامات و اعلانات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری نقل و عمل سے گریز کریں پارٹی کارکن اور عوام الناس ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور ایک دوسرے سے برائے راست مصافحہ کرنے سے بھی گریز کریں زیادہ تر وقت لوگ اپنے گھروں میں گزاریں اور اجتماعات والے جگہوں پر جانے سے بھی گریز کریں اس وقت اس وبا نے ھمارے ہمساملک ایران کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اس کی برائے راست سرحدیں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ملتی ہیں لیکن حکومت پاکستان و بلوچستان نے اس کے تدارک کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ قابل زکر اقدامات نہیں اٹھائے ہیں بلوچستان کے سرحدی اضلاع گوادر،کیچ،پنجگور،واشک اور چاغی میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں نہ کیٹس پہنچائے گے ہیں نہ ماسک موجود ہیں اور نہ دیگر انتظامات ہیں جبکہ سرحدوں پر آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے جس سے خوفناک وبا پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن اور عوام الناس سفر کرنے سے اجتناب کریں بسوں ٹرینوں اور جہاز میں بالکل سفر نہ کریں اپنا اور اپنے گھر والوں اور ہمسایوں کا خیال رکھیں مشکل صورتحال میں اپنے دوستوں اور محکمہ صحت کے ادارے سے رابطہ کریں ۔

بیان میں کہا گیا کہ اس دوران صرف سوشل میڈیا اور فون پر رابطے کو اپنا ذریعہ بنالیں۔