کوئٹہ: نادرا آفس کے باہر بم کو ناکارہ بنادیا گیا

171

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نادرا آفس کے باہر دستی بم برآمد، بی ڈی ٹیم نے بم کو ناکارہ بنادیا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع نادرا آفس کے سامنے نامعلوم افراد نے دستی بم رکھا گیا تھا بروقت بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دستی بم کو ناکارہ بنادیا جبکہ سریاب روڈ کو آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا۔