کوئٹہ لاک ڈاون : اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ

596

کوئٹہ میں اشیاء خورونوش کی  مصنوعی قلت پیدا کرنے کے لئے منافع خور مافیا سرگرم ہو گیا۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے کریانے کی دکانوں پر چینی، دالیں اور آئل کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا، لوگ سستی اشیاء کی تلاش میں لاک ڈاون کی پرواہ کئے بغیر بازروں کا رخ کر رہے ہیں۔

کرونا وائرس کےخدشے کے پیش نظرجاری لاک ڈاون کے باعث شہر کے گلی محلوں کی دکانوں پر اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی، شہر کے اکثر یوٹیلٹی سٹورز پر بھی آٹا،چینی دالیں اور خوردنی تیل میسر نہیں، شہری ان اشیاء کی تلاش میں بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون پرپابندی اسی صورت میں ہوگی جب ہمیں اپنے گھروں کے قریب چیزیں سستی اور بآسانی دستیاب ہونگی۔

آٹا، دالیں، گھی اور چینی کی قیمتوں میں تین چاردنوں میں فی کلو 10سے 30 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ تھوک میں روزہ مرہ کی اشیاء فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بڑے بیوپاریوں اور ذخیرہ اندوزوں نےمصنوعی قلت پیدا کر رکھی ہے۔

کوئٹہ شہر کے علاوہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں 40 فی صد تک اضافہ ہو چکا ہے۔