کوئٹہ سے لاپتہ نوجوان بازیاب

281

کوئٹہ سریاب روڈ چکی شاہوانی سے لاپتہ نوجوان بازیاب ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق آٹھ ماہ قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

نعیم مینگل کو پاکستانی فورسز نے رات گھر پہ چھاپہ مار کر چکی شاہوانی کوئٹہ سے لاپتہ کیا تھا۔

دریں اثناء ڈیرہ غازی خان سے لاپتہ ہونے والے ادریس مینگل کے لواحقین نے حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی وہ اردیس مینگل کو بازیاب کریں ۔

لواحقین کے مطابق ادریس مینگل  سکنہ قادر آباد بارہ دسمبر دو ہزار انیس کو ڈیرہ غازی خان سے نوشکی کی طرف نکلا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے ۔

خیال رہے کہ اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایسے سینکڑوں نوجوان لاپتہ ہیں جن کے لواحقین کو اس بنیاد پہ پاکستانی خفیہ اداروں نے خاموش رہنے کی تاکید کی ہے کہ آواز اٹھانے کی صورت میں ان کے پیاروں کو قتل کردیا جائے گا۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ اور کراچی میں لواحقین کی جانب سے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔