کوئٹہ: ایران سے آنے والے بچے میں کرونا وائرس کی تصدیق

198

کوئٹہ میں بارہ سالہ بچے میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے جناح ہسپتال میں لائے گئے بارہ سالہ بچے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

ہسپتال  انتظامیہ کے مطابق ایران سے آئے ہوئے سندھ دادو کے رہائشی ایک فیملی کے ہمراہ موجود بارہ سالہ علی رضا نامی بچے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جسے الگ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کا شکار بچہ اپنے فیملی کے ہمراہ ایران سے واپس کوئٹہ آیا تھا اور طبعیت خراب ہونے کی شکایت پر بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے میں وائرس کی تصدیق کی ۔

یاد رہے کرونا وائرس چین ایران اٹلی اور دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے ،گذشتہ روز سندھ میں 19 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔