کاہان میں تیل و گیس تلاش کرنے والے کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل اے

255

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے کلگری میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کو نشانہ بنایا۔

 ترجمان نے کہا حملے میں سرمچاروں نے کمپنی کے حفاظت پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اسی دوران سرمچاروں نے کمپنی پر راکٹوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا، راکٹ لگنے سے کمپنی کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی اور دیگر تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔

 ترجمان نے مزید کہا ہم واضح کرچکے ہیں کہ بلوچ سرزمین پر کسی بھی استحصالی منصوبے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں پاکستانی فوج کی سربراہی میں ان استحصالی منصوبوں کا حصہ ہیں، انہیں مستقبل میں بھی نشانہ بنایا جائے گا۔