کابل : سکھوں کی عبادت گاہ پہ حملہ ، متعدد افراد جانبحق و زخمی ہونے کی اطلاع

184

افغان پارلیمنٹ میں سکھوں کا نمائندہ نرندرسنگھ خالصہ نے کہا کہ عبادت گاہ میں ایک سو پچاس سے زائد افراد کو مسلح افراد نے یرغمال بنایا ہوا ہے جن سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق چار مارے گئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق آج صبح چار کے قریب مسلح افراد نے سکھوں کی ایک عبادت گاہ پر حملہ کیا ہے جس کے بعد اب تک اطلاعات کے مطابق متعدد افراد جانبحق و زخمی ہوئیں ہیں ۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق جائے وقوع پہ اسپیشل فورسز کے کمانڈو پہنچ گئے اور حملہ آوروں سے مقابلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب سکھوں کے نمائندہ اور رکن افغان پارلیمنٹ نرندرسنگھ خالصہ کے مطابق عبادت گاہ میں ایک سو پچاس سے افراد موجود ہیں جن سے چار کے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے اول حوزہ شور بازار میں سکھوں کی عبادت گاہ پہ حملے میں ان کا کسی قسم کا ہاتھ نہیں ۔