کابل : سکھوں پر حملہ آور بھارت کا شہری تھا – رپورٹ

213

گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شور بازار میں واقع سکھوں کی مذہبی عبادت پر حملے میں 25 کے قریب افراد مارے گئے تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا حملہ آور بھارتی شہری تھا ۔

زرائع کے مطابق حملہ آور اپنے دیگر 14 ساتھیوں سمیت بھارت سے افغانستان آیا تھا اور ایک شدت پسند تنظیم میں شامل ہوگیا تھا۔

زرائع سے موصول ہونے والے رپورٹس کے مطابق حملہ آور ایک دکاندار تھا ،خیال رہے گذشتہ روز سکھوں پہ ہونے والے حملے میں 25 افراد مارے گئے تھے ۔

حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔