ژوب سے پولیو کیس کی تصدیق

113

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں برس صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ژوب سے تعلق رکھنے 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بچے کا تعلق پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری گھرانے سے ہے۔ بچے کے خون و دیگر نمونے 26 اور 27 فروری کو لیئے گئے تھے، رواں برس بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی۔