ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

99

پاکستانی فورسز  نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر تین افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تین افراد کو گرفتار   کرکے لاپتہ کردیا ۔

 ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ سےفورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے تینوں افراد کی شناخت مختیار ولد رکھیا بگٹی،  بشیر ولد غلام حسین بگٹی اور طارق ولد پیری بگٹی کے ناموں سے ہوئی ۔

یاد رہے بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری  ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اب تک 20 ہزار سے زائد افراد بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ کردیئے گئے ہیں اور جن میں سے بعد میں کئی افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کے لواحقین اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی تنظیم کی جانب سے لاپتہ پیاروں کے جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ اور کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج بھی جاری ہیں۔