ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص زخمی

111

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیویز حکام کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گواران میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق لیویز نے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔