چاغی: کینسر نے ایک اور جان لے لی

153

بلوچستان کے علاقے چاغی میں کینسر نے ایک اور قیمتی جان لے لی، چاغی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے آغا سید عبدالمنان شاہ جو کہ پچھلے ایک سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلاء تھے۔

ایک سال تک کینسر کے مرض سے لڑتے لڑتے گذشتہ رات اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

خیال رہے بلوچستان میں سینکڑوں قیمتی جانیں کینسر جیسے موذی مرض سے جان کی بازی ہار چکے ہیں اور کئی مریض اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہے مگر سونے اور چاندی اگلنے والے سرزمین بلوچستان میں اب تک کینسر ہسپتال تک نہیں۔