چاغی : مسلح افراد کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار زخمی

206

آمدہ اطلاعات کے مطابق لیویز اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق چاغی کے علاقے
پدگی لجہے میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کی ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں  دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔

لیویز حکام کے مطابق فورس  معمول کی گشت پر تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

فائرنگ سے زخمی دونوں اہلکاروں  صبیر شاہ اور ظہور احمد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔

انتظامیہ نے دعوی کیا کہ فائرنگ کرنے والے مسلح  افراد کی تلاش شروع کردی ہے ۔