چاغی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

187

بلوچستان کے ضلع چاغی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق چاغی کے قریب ڈھل کے مقام پر پہاڑی علاقے سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد کی لاشوں میں ایک لڑکا اور لڑکی شامل ہیں جبکہ انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ افراد کی شناخت چاغی کے رہائشیوں کے طور پر ہوئی ہے۔ لاشیں ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ مزید تفتیش لیویز انتظامیہ کررہی ہے۔