پنجگور : پاکستانی فورسز کےہاتھوں 3 افراد لاپتہ

240

بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پنجگور سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تین نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

 چتکان تربت روڈ پر واقع ایک  ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر حسام ولد فضل کریم ،چتکان مرغی کہن سے قاسم ولد حاجی سید محمد کو  گھر سے، جبکہ ظاہر ولد عبدالصمد کو وِشبود سے گرفتار کرکے  لاپتہ کردیا گیا ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری اور پاکستان آرمی اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کےلئے لواحقین کی جانب سے احتجاج بھی جاری ہے ۔