پنجگور میں حکومتی انتظامات غیر تسلی بخش، کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

469

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ ایران سرحد سے قریب ہونے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ سرکاری سطح پر کسی قسم کی کوئی روک تھام نظر نہیں آرہی ہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے بلوچستان حکومت کے ترجمان کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سرحد کسی جگہ بند نہیں ہے۔ پنجگور سرحد پر تحصیل پروم، حق آباد، سرکیزہ، جالگی و دیگر اہم راستوں سے دن بھر سینکڑوں گاڑیاں پنجگور میں داخل ہورہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور بازار میں لوگ ایران سے بغیر کسی اسکینگ کے سرکاری دستاویزات کے ہمراہ گھوم رہے ہیں جس کے روک تھام کسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے نہیں ہورہی ہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں انٹرنیٹ کی بندیش کی وجہ سے کورنا وائرس سے بے خبر ہوکر لوگ ذہنی افرا تفری کے شکار ہیں۔ انہیں کسی قسم کی خبر تک رسائی میسر نہیں ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کورنا وائرس کی خبروں کی تصدیق یا تردید کیلئے بھی انٹرنیٹ سے محروم ہے انہیں بھی خبروں کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔