بلوچستان کے سرحدی علاقے پنجگور سے سفر کرکے فیملی سبی پہنچ گئی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اہلکار حرکت میں آگئے۔
مذکورہ افراد کو کرونا وائرس کے شبے میں تین افراد کو آئسو لیشن وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں محکمہ صحت کی جانب سے سکرینگ کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے ضلع پنجگور میں عوامی حلقوں کی جانب سے کورنا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات غیر تسلی بخش قرار دی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران بارڈر سے متصل پنجگور میں روزانہ کی بنیاد پر رات کے اندھیرے میں غیر روایتی راستوں سے لوگوں کی آمد و رفت جاری ہےجن کی اسکریننگ نہیں کی جارہی ہے۔