پنجاب سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ بلوچ نوجوان بازیاب

207

بلوچستان کے علاوہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخواہ سے بھی متعدد بلوچ طالب علموں کو تعلیمی اداروں سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گیارہ ماہ قبل پنجاب کے شہربہاولپور کے اسلامیہ یونیورسٹی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا طالب علم الطاف بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

‏وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے الطاف بلوچ کے خاندانی زرائع سے ان کے بازیابی کی تصدیق بھی کردی ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایک طرف جہاں طویل عرصے سے لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب روزانہ کی بنیاد مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر اور بازاروں میں چھاپے مار کر لوگوں کو لاپتہ کررہے ہیں ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی لواحقین کا احتجاج بھی گذشتہ ایک دہائی سے جاری ہے۔