نوشکی : کینسر کی مرض نے ایک اور جان لے لی

328

بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات نوشکی کلی شریف خان کے رہائشی استاد محمد ابراہیم بادینی کینسر کی مرض سے انتقال کرگئے ۔

محمد ابراہیم گذشتہ طویل عرصے سے کینسر کی مرض میں مبتلا تھے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس کینسر کی مرض درجنوں لوگ مبتلا ہے ، اور اب تک متعدد لوگ جن میں اکثریت بچوں اور نوجوانوں کی ہے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کینسر کی مرض کا  بلوچستان کے متعدد علاقوں بالخصوص خضدار و نوشکی میں درجنوں لوگ شکار ہیں ۔

بلوچستان میں سماجی و سیاسی کارکنوں اور تنظیموں کی جانب سے بارہا مطالبہ کیا گیا کہ کینسر کے مرض میں اضافے کی سدباب کیا جائے اور بلوچستان میں کینسر ہسپتال بنایا جائے۔