مچھ: کوئلہ کان حادثے میں دو کانکن جانبحق

409
فائل فوٹو

بلوچستان میں ہرسال کوئلہ کانوں میں حادثات کے باعث درجنوں مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے یہ مزدور سوشل سکیورٹی سے بھی محروم ہیں اور کانوں میں حادثات سے متاثرہ اکثر مزدوروں کو حکومتی اعلانات کے باوجود کوئی مالی مدد بھی فراہم نہیں کی جاتی۔

مچھ میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق اتوار کو مچھ کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن کان میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو کرنے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا گیا، اتوار کی شام کو دونوں کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال لی گئیں۔

لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیاں جہاں ضروری کاروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔