مشکے: سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے ہاتھوں خاتون لاپتہ

333

سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بلوچستان کے علاقے مشکے سے ایک خاتون کو لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ سرکاری حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے تعلق رکھنے والے افراد‘ شہباز خان کی بیٹی کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

اہلخانہ نے خدشے کا اظہار کیا ہے ڈیتھ سکواڈ والے ہماری بیٹی کی جبری شادی اپنے کسی اہلکار سے کرائیں گے۔

بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق بلوچستان میں پاکستانی خفیہ اداروں کی سرپرستی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ گروہوں کو بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف تشکیل دیا گیا ہے جبکہ مذکورہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کی کھلے عام اجازت دی گئی۔

مشکے سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں سے بلوچ خواتین کے جبری گمشدگیوں کے واقعات ماضی رپورت ہوتے رہے ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس عمل کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری حمایت یافتہ گروہوں پر الزام ہے کہ وہ لوگوں کو لاپتہ کرنے اور انہیں قتل کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ بلوچ حلقوں کا موقف ہے کہ مذکورہ گروہوں کو پاکستان آرمی اور خفیہ اداروں نے تشکیل دی ہے۔