مشکے اور واشک میں فورسز کی آپریشن جاری

552

بلوچستان کے علاقے مشکے، واشک اور گچک کے مختلف علاقوں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ آپریشن میں فورسز کی زمینی فوج بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ ضلع آواران، واشک اور پنجگور کے مختلف علاقوں چُٹوک، ٹوبہ، سولیر کلّری، دراسکی میں آپریشن کی جارہی ہے۔

فورسز نے مختلف مقامات پر مذکورہ علاقوں کو جانے والی راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ گاڑیوں اور پیدل فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔

دوران آپریشن تاحال کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔