بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوشکی کا رہائشی شخص ہلاک جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ مرکزی شاہراہ پر چوتو کے مقام پر پک اپ گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص نظام جمالدینی ولد حاجی حسین موقع پر ہلاک جبکہ دو بچے حضرت اللہ اور مدثر ولد نظام ساکن نوشکی زخمی ہوگئے۔
انتظامیہ کے مطابق لاش اور زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل منتقل کردیا گیا جہاں بچوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہیں جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔