میاں غنڈی کے مقام پر زائرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دے کر بلاک کردیا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق احتجاجی زائرین گذشتہ تین گھنٹوں سے شاہراہ پر دھرنا دیا ہے۔
زائرین کو گذشتہ شب میاں غنڈی کے مقام پر قرنطینہ منتقل کر دیاتھا، احتجاجی زائرین میں خواتین بھی شامل ہے۔
احتجاجی مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں گھر جانے دیاجائے۔
دوسری جانب شاہراہ بلاک ہونے سے درجنوں گاڑیاں اور مسافر پھنسے ہوئیں ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کردی دی ہے جس کے نتیجے میں پانچ سے چھ افرادایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے لیکن دوسری جانب درجنوں زائرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پہ دھرنا ہوا ہے ، تاہم انتظامیہ احتجاجی زائرین کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے زیادہ تر کیسز ایران سے آنے والے زائرین میں پایا جاتا ہے اور بلوچستان حکومت زائرین کو تفتان سے لاکر کوئٹہ میں قرنطیہ کررہا ہے جس کی بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید مذمت بھی کیا جارہا ہے۔