مجید بلوچ، حمید شاہین کو عظیم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں – بی ایس ایف

261

بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں شہدائے ڈیرہ بگٹی شہید ورنا مجید ثانی شہید، کامریڈ حمید شاہین کو ان کی عظیم قربانیوں اور بے لوث جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے بے لوث جدوجہد اور قربانیوں نے عالمی دنیا کو بلوچ آزادی کے معاملہ پر نہ صر ف سنجیدہ کیا بلکہ دنیا باور کرچکا ہے کہ بلوچ ایک زندہ اور خود مختار قوم ہے بلوچ قوم کی اپنی الگ شناخت زبان ثقافت تاریخ اور وطن ہے اور آزادی کے بغیر بلوچ مسئلہ کا حل ممکن نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ شہدا کی جدوجہد کا نعم البدل آزادی ہے انہوں نے ایک عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں نچھاور کی تاکہ بین الاقوامی صفوں میں بلوچ ایک آزاد اور باوقار قوم کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت کو ممکن بناسکیں اور بے شمار معدنی وسائل اور طویل جغرافیہ اور شاندار تاریخی پس منظر رکھنے کے باوجود بلوچ غلامی اور محتاجی کی زندگی گزارنے کے بجائے اپنی سرزمین پر آزادی کے ساتھ جیتے ہوئے زندگی گزاریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا نے ایک آزاد سماج کی تشکیل کے لئے جن کھٹن اور پر مصائب حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے سرزمین کے گود میں آسودہ خاک ہوگئے مادر وطن اور تاریخ آزادی ہمیشہ ان پر نازکرتی رہیگی ان کی قربانیوں نے بلوچ قوم کو باشعور بنادیا ہے۔

ترجماں نے کہا کہ آزادی حاصل کیئے بغیر غلامی سے نجات پانا ممکن نہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں اور خاکسارانہ جدوجہد کو مشعل راہ بناتے ہوئے ہمیں آزادی کے جذبہ کے ساتھ تحریک آزادی کو ان کے منزل تک پہنچانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔