ماشکیل کے علاقے مزہ سر میں قرنطینہ سینٹر قائم

726

بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے متصل پاکستان ایران سرحدی علاقہ مزہ سر میں قرنطینہ سینٹر قائم کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان محمد شہی کی خصوصی ہدایت پر آر ایچ سی ہسپتال ماشکیل کے انچارج ڈاکٹر محمد اشرف عیسیٰ زئی کی سربراہی میں پاکستان ایران کے سرحد پر واقع علاقہ مزہ سر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا گیا۔

سرحدی علقہ مزہ سر، گلوگاہ کو آمد رفت کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ آمد و رفت سے قبل احتیاطی طور پر ایک درجنوں افراد کے لیے قرنطینہ سینٹر بنایا گیا ہے، شک کی بنیاد پر لوگوں کی اسکریننگ و طبی چیک اپ کیا جائے گا۔