آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلیکن آرمی کے کمانڈر گلزار امام بلوچ نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر لشکر بلوچستان کے مرکزی کمان کے ممبر ماسٹر علی کی مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں مسلح افراد کے ہاتھوں قتل پر اپنے بیان میں کہا آزادی کا یہ سفر جاری رہے گا جس کی قیمت ماسٹر علی اور دیگر ساتھیوں نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔
بی آر اے کمانڈر نے کہا کہ ماسٹر علی کی شہادت سے بلوچ مسلح محاذ ایک انمول اور مہربان ساتھی سے محروم ہوگیا ۔
گلزار امام بلوچ نے مزید کہا کہ آزادی کی سفر میں ماسٹر علی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ، وہ ایک دور اندیش اور معاملہ فہم انسان تھے۔
خیال رہے کہ ماسٹر علی کو گذشتہ روز مسلح افراد نے مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
دوسری جانب لشکر بلوچستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ماسٹر علی کی قتل میں پاکستانی خفیہ اداروں کے ایجنٹوں کا ہاتھ ہے۔