قلات: ہسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ میسر نہیں

172

بلوچستان کے ضلع قلات کے ہسپتال کو کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ فراہم نہیں کی جاسکیں۔ قلات میں کرونا وائرس ٹیسٹ کٹ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تشخیص کے حوالے سے طبی عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قلات کے دو ہسپتالوں ڈی ایچ کیو ہسپتال اور پرنس آغا عبدالکریم ہسپتال میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیئے ایک بھی سکینر موجود نہیں جہاں کسی بھی مریض کو کرونا وائرس کی تشخیص کے لیئے سکین کیا جاسکیں۔

قلات کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ قلات میں پنجگور سے ایرانی تیل کا کاروبار کرنے والے لوگ وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں اور قلات اور دیگر علاقوں میں ان کا آنا جانا رہتا ہیں جن کی اسکیننگ نہایت ہی ضروری ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو قلات اور پرنس عبدالکریم خان ہسپتال کو اسکینر مہیا کیا جائے۔