قلات: گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کردیا گیا

498

بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کر دیا۔ تین روز قبل مذکورہ خاتون کے شوہر کو بھی نامعلوم افراد نے کمرے کو آگ لگا کر قتل کر دیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات کلی میکرو عزیز آباد میں بیوہ خاتون مسماۃ(ب) کو رات گئے ان کے اپنے گھر میں گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

پولیس سمیت دیگر ذرائع کے مطابق تین روز قبل مقتولہ کے شوہر کو کمرے میں جلا کر شدید زخمی کردیا گیا تھا جن کے بارے پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی جن کو کوئٹہ لے جایا گیا تھا وہاں پر وہ جاںبحق ہوگیا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان کے گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔