عقیل بلوچ کو انکی شہادت پر سرخ سلام پیش کرتے ہیں – بی ایل ایف

235

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے شہید عقیل بلوچ کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عقیل جان ایک ایماندار، مخلص اور بلوچ قومی جہد آزادی میں ایک ہمہ وقت وابستہ جہد کار تھے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عقیل بلوچ گیشکور ضلع آواران کے رہائشی تھے اور 2012 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کیلئے مسلح جدوجہد میں برسرپیکار تھے۔

ترجمان نے کہا کہ انہیں نو مارچ کو پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک حملے میں شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید عقیل بلوچ نے مختلف علاقوں اور مختلف محاذوں پر نہایت اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔