ظفر بلوچ کو مرکزی کمیٹی کا ممبر منتخب کردیا – خلیل بلوچ

165

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ پارٹی مرکزی کمیٹی کے خالی نشست پرسینئر کارکن ظفربلوچ کو منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ظفر بلوچ پارٹی کے سینئر اور محنتی کارکن ہے، انتہائی نامساعد اور مشکل حالات میں وہ اپنا فریضہ نہایت ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے آئے ہے، پارٹی پروگرام کی کامیابی کے لئے ان کے خدمات نمایاں ہیں اور پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے خالی نشست پر منتخب ہوکر وہ پارٹی پروگرام اور قومی تحریک میں اپنا حصہ مزید بہتر انداز میں ادا کرسکتے ہیں۔

چیئرمین خلیل بلوچ نے کہا کہ امید ہے کہ ظفر بلوچ بطور ممبر سینٹرل کمیٹی پارٹی فعالیت کے لئے سرگرم کردار ادا کریں گے۔