افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کو طالبان پاکستان تعلق کے خاتمے سے جوڑدیا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ننگر ہار میں افغان فورسز سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان امریکا سے امن معاہدے کے بعد اپنی پر تشدد کارروائیوں کا جواز نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہاکہ طالبان رہنماوں نے غیرملکیوں کیساتھ امن معاہدہ کرلیا تو اب انکا جہاد کیا کہتا ہے؟ اپنے افغان بھائیوں کو قتل کرنا جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرطالبان نے قیدیوں کی پیشگی رہائی کو انٹرا افغان مذاکرات سے جوڑا ہے تو ہماری بھی شرائط ہیں، انہیں مجھے بتانا ہوگا کہ وہ کب پاکستان سے اپنا تعلق ختم کرتے ہیں۔