سندھ: مزید چار افراد جبری طور پر لاپتہ

233

سندھ سے مزید چار افراد کو لاپتہ کردیا گیا۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے مطابق سندھ مرکزی شہر کراچی سے پاکستانی ریاستی اداروں نے گذشتہ رات گلشن اقبال کے علاقے مدھو گوٹھ  سے چار مزید سندھی قومپرست کارکنان سید دانش شاہ، دیشی دین محمد کھوسو، سجاد مگنیجو اور سجاد سنجرانی کو اٹھاکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے بلوچستان کی طرح سندھ میں بھی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ بھر سے کئی افراد جبری طور پر لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کے لیے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ، لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ مختلف اوقات میں مظاہرے کرتی رہی ہے۔