سرنڈر کردہ توفیق کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر اے

527

حملے میں حادثاتی طور پر زخمی ہونے والے ظہور احمد کے اہلخانہ سے دلی معذرت کرتے ہیں- بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں نظر آباد تمپ میں ہلاک ہونے والے تنظیم کے سابق علاقائی کمانڈر توفیق رفیق کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا توفیق ولد رفیق بحیثیت سرمچار دو سال سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے وابستہ تھے حالیہ دنوں تنظیم کی جانب سے اس کو علاقائی کمانڈر مقرر کردیا گیا تھا لیکن اس نے اپنے ساتھی نوجوانوں کی احساسات اور شہداء کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر توفیق حالیہ دنوں ریاست کے سامنے سرنڈر ہوگیا اس دوران اس نے ریاست کے سامنے اہم تنظیمی راز بھی افشاں کیئے جس کے پاداش میں ہمارے سرمچاروں نے آج اس کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فائرنگ کے دوران ایک عام شخص ظہور احمد گولیوں کے زد میں آکر زخمی ہوگئے، تنظیم ظہور احمد اور اس کے لواحقین سے دلی معذرت کرتی ہے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ قومی آزادی کے مقدس جنگ میں تنظیم و تحریک کے ساتھ غداری کی سزا صرف موت ہے تنظیم بی این پی مینگل کے مرکزی قیادت کے سامنے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر شے حمل گوڈو کے متعلق اس حقیقت کو سامنے رکھنا چاہتا ہے کہ حمل پارٹی سے زیادہ کمانڈنٹ مکران کا وفادار ہوکر مکران کیچ خصوصاً تمپ میں قومی سرمچاروں کو فوج کے سامنے سرنڈر کروانے کیلئے ایک مذموم پروگرام پر عمل پیرا ہے مذکورہ شخص جہد کاروں کے اہلخانہ کو بھی ریاستی فوج کے پیرول پر ذہنی اذیت میں مبتلا کررہا ہے اگر اس فرد کو اس گھناؤنے عمل سے باز نہیں رکھا گیا تو تنظیم اس کے خلاف سخت ایکشن سے گریز نہیں کریگی۔