ستائیس مارچ ہمیں تاریخی سیاہ دن کی یاد دلاتی ہے – مہران مری

309

بلوچ قوم پرست رہنما مہران مری نے ستائیس مارچ کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں اس تاریخی سیاہ دن کی یاد دلاتی ہے جب میرے آباؤ اجداد کی سرزمین پر قبضہ کیا گیا۔

مہران مری کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ستائیس مارچ کا سورج جب میرے مادرِ وطن بلوچستان میں طلوع ہوگا یہ ہمیں اس تاریخی سیاہ دن کی یاد دلائے گی کہ جب 1948 میں پاکستان نے میرے آباؤ اجداد کی وطن پر جبری قبضہ کیا تھا، گوکہ اس قبضے کو ستر سال ہوگئے لیکن وہ دن دور نہیں جب آزاد وطن میں بلوچستان زندہ باد کے نعروں کی گونج ہر طرف ہوگی۔

خیال رہے کرونا وائرس کے باعث بلوچ حلقوں کی جانب سے ستائیس مارچ کے حوالے سے پروگراموں کو منسوخ کردیا گیا ہے تاہم بلوچ نیشنل موومنٹ اور بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی جانب سے سوشل میڈیا پر کمپئین چلائی جارہی ہے جبکہ بی ایس او آزاد نے کمپئین کی حمایت کی ہے۔