دالبندین سے ایک شخص کی لاش برآمد

215

بلوچستان کے ضلع دالبندین سے لاہور سے تعلق رکھنے والے شخص کی لاش ملی ہے۔

ٹی بی پی نمائندہ دالبندین کے مطابق پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمد کرکے شیخ فہد ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت علی ولد افضل کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق پنجاب کے شہر لاہور سے ہے۔

حکام نے مذکورہ شخص کے ہلاک کے محرکات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔