خیبر پختونخواہ : پولیس اسٹیشن پر حملہ ، 2 اہلکار ہلاک

188

اورکزئی قبائلی ضلع کے بالائی سب ڈویژن کے علاقے ارغونجا میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں دو کانسٹیبل ہلاک ہوگئے۔

 سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے تھانے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل یحییٰ اور کانسٹیبل اختر جانان ہلاک ہوگئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسر نثار احمد خان نے بتایا کہ پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار مشترکہ طور پر تھانے میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسلح  نے بھاری ہتھیاروں سے تھانے پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا علاقے میں اضافی نفری بھیج دی گئی اور سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں گذشتہ روز مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان آرمی کا  افسر سمیت تین اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔