خطے میں امن معاہدے ہوں یا نئی جنگیں چھڑیں بلوچ قوم اپنی قومی بقاء کی جنگ منطقی انجام تک جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے اتوار کے روز مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیا۔
بشیر زیب بلوچ نے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بابت اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان قوم و سرزمین پر حقیقی معنوں میں دیرپا امن کا خواب اس وقت شرمندہ تعبیر ہوگا، جب افغان سرزمین پر ہمارا مشترکہ دشمن پنجابی مداخلت کرنا بند کردے اور پِیٹ میں اس مکار دشمن کا گھونپا ہوا خنجر نا ہو۔
خطے میں امن معاہدے ہوں یا نئی جنگیں چھڑیں، حالات کوئی بھی کروٹ بدلیں۔ اس سے قطع نظر، اس دفعہ بلوچ قوم اپنی قومی بقاء و قومی آزادی کی جنگ بلا رخنہ منطقی انجام تک جاری رکھے گی۔ https://t.co/KPuly6f7tV
— Bashir Zeb Baloch (@BashirZebBaloch) March 1, 2020
انہوں نے بلوچ تحریک آزادی کے حوالے سے کہا کہ خطے میں امن معاہدے ہوں یا نئی جنگیں چھڑیں، حالات کوئی بھی کروٹ بدلیں۔ اس سے قطع نظر، اس دفعہ بلوچ قوم اپنی قومی بقاء و قومی آزادی کی جنگ بلا رخنہ منطقی انجام تک جاری رکھے گی۔