خضدار میں فورسز کے گاڑی پر دھماکا

394
File Photo

بلوچستان کے ضلع خضدار میں آر سی ڈی شاہراہ پر فورسز کے گاڑی پر دھماکا ہوا ہے۔

عسکری حکام کے مطابق فرنٹیئر کور ٹیم آر سی ڈی شاہراہ پر زیروپوائنٹ کے مقام پر معمول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیچ میں فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد پہلے سے سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر فورسز حکام نے جانی نقصانات کے حوالے کچھ نہیں بتایا ہے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔