خاران میں منشیات فروشی اور سمیع مینگل کے قتل کیخلاف مظاہرہ

488

خاران میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے کال پر نوشکی کے نوجوان سمیع مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری و خاران میں منشیات فروشی کے خلاف بی این پی کے ضلعی سیکرٹریٹ سے ایک احتجاجی ریلی برآمد ہوئی، ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر آٹھا رکھے تھیں جن پر سمیع مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور خاران میں منشیات فروشی کے خلاف کلمات درج تھے۔

ریلی کے شرکا مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے بازار چوک پہنچے جہاں احتجاجی جلسہ منعقد کی گئی۔ ریلی سے صدر بی این پی اصغر ملنگزئی، میر شبیر بادینی، زونل صدر بی ایس او فدا کبدانی و دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نوشکی میں گذشتہ ماہ منشیات فروشوں نے منشیات فروشی کے خلاف لب کشائی کرنے پر نوجوان کو منشیات فروشوں نے دن دھاڑے قتل کرکے منشیات فروشی کو طاقت ور عمل قرار دیا جبکہ خاران میں بھی منشیات فروشی عروج پر ہے جس کے باعث خاران کے کئی نوجوان منشیات کی لعنت میں مبتلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کوئی موثرکاروائی سامنے نہیں آرہی ہے۔

مقررین نے صوبائی حکومت سے نوشکی میں قتل ہونے والے سمیع اللہ مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری اور خاران میں منشیات فروشوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔