جھاؤ جھڑپ میں فورسز کے دس اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

204

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے گزی کور میں پاکستانی فوج اور سرمچاروں کا شام پانچ بجے اچانک سامنا ہوا اور شدید جھڑپ شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے بہترین حکمت عملی اپنا کر قریبی پہاڑی پر مورچہ لیکر قابض فوج پر کاری ضرب لگایا۔ دو گھنٹے جاری جھڑپ میں قابض فوج کے دس اہلکار ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ جھڑپ کے بعد سرمچار وہاں سے بحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔