تفتان کوارنٹائن سینٹر کی وجہ سے بلوچستان بدنام ہوا – ثناء بلوچ

562

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء اور رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک اور دیگر اقدامات کے حوالے سے اب تک اپوزیشن کو اعتماد میں لیا ہے ۔

انہوں نے کہا تفتان میں قائم کوارنٹائن سینٹر کی وجہ سے بلوچستان بدنام ہوا، عالمی میڈیا نے اسے بہت اجاگر کیا

رکن اسمبلی ثناء نے مزید کہا بلوچستان حکومت غلطی پہ غلطی کررہا ہے حالانکہ حکومت کو حزب اختلاف نے رضاکارانہ طور معاونت فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے، اور اپوزیشن اب بھی حکومت کے ساتھ تعاون کےلئے تیار ہے ۔

ثناء بلوچ نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس جیسے وباء کی بلوچستان مین مزید روک تھام اور تدارک کےلئے بلوچستان میں پارلیمانی اور سیاسی قائدین کا اجلاس بلایا جائے ۔