بلیدہ سے بلوچی زبان کا گلوکار نثار عادل فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

621

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے گلوکار اور طالب علم نثار عادل کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ بلیدہ بِٹ کے رہائشی نثار عادل ولد خالق داد کو گذشتہ رات فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ان کے گھر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

نثار عادل بلوچی زبان میں گلوکاری کرتے ہے علاوہ ازیں وہ سندھ یونیورسٹی میں بی ایس فزکس کس کے طالب ہے انہیں اس وقت لاپتہ کیا گیا جب وہ چھٹیاں منانے کیلئے اپنے گھر آئے تھے۔

ضلعی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔