بلیدہ حملوں میں پاکستانی فوج کے 16 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

302

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بلیدہ میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ منگل کی صبح ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں جھانی آپ کے مقام پر سرمچاروں نے گھات لگا کر فوجی قافلے کے دو موٹر سائیکلوں کو نشانہ بنایا جس میں تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا، اسی دوران ایک بکتر بند گاڑی کو راکٹوں اور اسنائپرز سے نشانہ بنایا جس میں تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ بکتر بند پر حملے کے ساتھ ہی فوجی قافلے کی دیگر گاڑیوں نے واپس مڑنے کی کوشش کی جن پر سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے چار اہلکار موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئیں۔

گہرام بلوچ کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد پاکستانی فوج کے ساتھ سرمچاروں کا بلیدہ ہی کے علاقے سوراپ ڈیم کے پاس جھڑپ ہوا، چالیس منٹ تک جاری جھڑپ میں پاکستانی فوج کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل تھی، سرمچاروں نے اس جھڑپ میں 6 اہلکاروں کو ہلاک اورچار کو زخمی کیا اور دشمن کو شکست دیتے ہوئے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔