بلوچ تحریک میں خواتین کی شرکت ان کے برابری کو عیاں کرتی ہے – بشیر زیب

287

بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سماج میں خواتین کو ہمیشہ مردوں کے برابر سمجھا گیا ہے، اس کی نظیر ہمیں بلوچ تحریک آزادی میں خواتین کی بھاری شرکت سے ملتی ہے۔

بشیر زیب بلوچ کا کہنا ہے کہ خواتین کو مردوں کے ماتحت سمجھنا، اسلام کے مسخ شدہ پاکستانی تشریح اور فرسودہ روایات کا نتیجہ ہے، جس کی ہم تائید نہیں کرتے۔

خیال رہے پوری دنیا کی طرح بلوچستان میں بھی عالمی یوم خواتین کے حوالے تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں خصوصی طور پر بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کرکے لاپتہ افراد کے لیے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔