بلوچی فیچر فلم ’’دودا‘‘ کا ٹریلر جاری

1059

فلم اگلے ماہ سینماء گھروں میں پیش کی جائے گی۔

عادل بزنجو کے ہدایت کاری میں فلمائے جانے والی بلوچی فیچر فلم دودا کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور فلم اگلے ماہ فروری میں سینماء گروں میں پیش کیا جائے گا۔

دودا ایک نوجوان باکسر پر کی زندگی پر فلمائی گئی ہے جس میں شعیب حسن ابیلا کرد کو لیڈ ایکٹنگ میں دکھایا گیا ہے اس کے علاوہ فلم میں فزاء اختر، عمران بلوچ، شاہ بلوچ، گمنام، عطاء بلوچ، وسیم بلوچ سمیت دیگر اداکاروں نے کردار ادا کی ہے۔

فلم کو عادل بزنجو کے ڈائریکشن میں فلمایا گیا ہے جو فلم کے رائٹر بھی ہیں اور اس فلم کے پروڈیوسر حبیب حسن اور عمران ثاقب ہیں۔

نوساچ فلمز اور جان فلمز کے پروڈکشن میں فلمائی گئی فلم دودا کی ٹریلر یوٹوب پر رلیز کردی گئی ہے اور فلم اگلے ماہ 10 اپریل کو رہلیز کردی جائی گی۔