بلوچستان : کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کا 3 ہفتوں کی جزوی لاک ڈاون کا اعلان

125

بلوچستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان کی جانب سے 3 ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، دوسری جانب صوبائی حکومت نے  فوج کی مدد بھی طلب کر لی۔

بلوچستان میں 3 ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن کے باعث شہر میں تمام بڑے شاپنگ مالزاور مارکیٹ مکمل بند ہے۔ عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت نے کرونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر فوج کی مدد طلب کر لی۔ آرٹیکل 245 کے تحت  فوج کو سول اختیارات دینے کیلئے خط لکھ دیا، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  فوج سول اداروں کی مدد کرے گی۔

دوسری جانب  چمن بارڈر ایک دن کھولنے کے بعد دوبارہ بند کر دیا گیا، گذشتہ روز 95 ٹرک غذائی اجناس لے کر افغانستان گئے تھے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ٹرکوں کو گزارنے کیلئے ایک دن کیلئے اجازت دی گئی تھی۔