بلوچستان میں سالانہ 32 ہزار افراد ٹی بی کا شکار

89

بلوچستان میں سالانہ 32 ہزار افراد ٹی بی کا شکار ہوجاتے ہیں، جو پاکستان بھر میں اس مرض کا شکار ہونے والے افراد کا 5 فیصد ہیں۔

پروگرام مینجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر ولی کے مطابق ایک سال کے دوران بلوچستان میں ٹی بی کے 10 ہزار مریضوں کی تشخیص کرکے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بلوچستان کے 22 مقامات پر 2 ماہ میں  اسکریننگ کے دوران 216 افراد میں ٹی بی کی تشخیص کی گئی اور مرض کو مزید پھیلنے سے روکا گیا، صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی بھی اسکریننگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ گئی

حکام نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں ٹی بی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا ہے جو 24 مارچ تک جاری رہے گا، اس دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آگاہی سیمینار، ریلیوں اور پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔