بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلانے کا مکمل ارادہ کرلیا ہے – نیشنل پارٹی

168

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کی کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات وانتظامات میڈیا اور باتوں کے غازی ثابت ہوئے شیخ زید ہسپتال کو فراہم کرنے والا حفاظتی آلات سامان اور ماسک ایکسپائر شدہ ہونے کے اطلاعات نے کورونا وائرس کے روکنے کے معاملے پر سنجیدگی کو واضح کردیا۔حکمرانوں نے کورونا وائرس کو پھیلانے کا مکمل ارادہ کرلیاتاکہ امداد اور فنڈنگ آنے پر کرپشن کیا جائےجو کہ قابل مذمت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شیخ زید ہسپتال میں آ ئیسولیشن وارڈ بنانے سے کوئٹہ خصوصا سریاب و گردونواح کے عوام کو کورونا وائرس کے رحم وکرم پر چھوڑا گیاحکومت کے لیے سریاب کے عوام کی زندگی اہم نہیں ہے جو کہ افسوس کا امر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شیخ زاہد ہسپتال کے عملہ نے کام کرنے سے انکار کردیا کیونکہ دستیاب وسائل ناقص اور غیر معیاری ہے اورجو تشخیصی کٹ فراہم کیے گئے وہ بھی ختم ہوئے،دوسری طرف ایکسپائر سامان نے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عوام حکومت سے عملی اقدامات چاہتی ہے۔اور اس کے حقیقی صورتحال کو عوام کے سامنے لانے چاہیے۔