بلوچستان: تعلیمی ادارے مزید 15 دن بند، نجی تعلیمی اداروں کا فیصلہ ماننے سے انکار

305
فائل فوٹو

کرونا وائرس کے خدشے کے باعث بلوچستان کےتعلیمی ادارے مزید 15 دن  کے لئے بند رہیں گے۔ نجی تعلیمی اداروں کا فیصلہ ماننے سے انکار۔

جمعرات کو بلوچستان کے وزیر تعلیم یار محمد رند نے محکمہ تعلیم کے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے بتایا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان کے تعلیمی ادارے 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے، وزیراعلیٰ سے صوبے کے تعلیمی اداروں کو مزید 15 دنوں کے لئے بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم  کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا اور وہ بھی بند ہونگے۔

دریں اثنا نجی تعلیمی اداروں کے الائنس نے ادارے بند کرنے کے فیصلے کا ماننے انکار کرتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے۔